قومی ٹیم نے مایوس کن کھیل پیش کیا، اس بری طرح شکست پر دل افسردہ ہے: شعیب اختر

قومی ٹیم نے مایوس کن کھیل پیش کیا، اس بری طرح شکست پر دل افسردہ ہے: شعیب اختر
قومی ٹیم نے مایوس کن کھیل پیش کیا، اس بری طرح شکست پر دل افسردہ ہے: شعیب اختر

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم نے آج مایوس کن کھیل پیش کیا، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن اس بری طرح سے شکست پر افسوس ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے ہاتھوں فیصلہ کن میچ میں قومی ٹیم کی بدترین شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ فاسٹ باﺅلر محمد عامر پر انٹرنیشنل کرکٹ کا دباﺅ ہے لیکن دوسرے باﺅلرز بھی ردھم میں نہیں تھے اور گھبرائے ہوئے لگ رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن اس بری طرح شکست پر دل افسردہ ہے۔ انہوں نے کہا سرفراز احمد کی صورت میں بڑے عرصے بعد پاکستان کو تگڑا وکٹ کیپر ملا ہے لیکن اسے صحیح طرح استعمال نہیں کیا جا رہا، یہ کوچ اور کپتان کا کام ہے کہ وہ لڑکوں کو کس طرح استعمال کرتا ہے۔

محمد عرفان کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ محمد عرفان بہترین باﺅلرہے، اسے ٹیم سے ڈراپ نہیں کرنا چاہئے تھے اور ون ڈے کی طرح ٹی 20 ٹیم میں بھی اسے شامل کرنا چاہئے تھا۔

مزید :

کھیل -