شاہد آفریدی نے قوم سے کیا وعدہ پورا کر دیا

شاہد آفریدی نے قوم سے کیا وعدہ پورا کر دیا
شاہد آفریدی نے قوم سے کیا وعدہ پورا کر دیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا ہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے میچ کو کچھ ایسا ”یادگار“ بنایا ہے کہ کوئی بھی سالوں تک یہ شکست بھلا نہیں پائے گا اور خود شاہد خان آفریدی بھی اس سے جلد پیچھا نہ چھڑا سکیں گے اور ایک ڈراﺅنے خواب کی طرح یہ شکست ان کا پیچھا کرےگی۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خان آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن میچ سے ایک روز قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ چونکہ وہ نیوزی لینڈ کی سرزمین پر اپنے انٹرنیشنل ٹی 20 کیرئیر کا آخری میچ کھیلیں گے اس لئے اسے یادگار بنانا چاہتے ہیں اور اس کیلئے ٹیم میں مناسب تبدیلیاں بھی کریں گے اور انہیں نے ایسا ہی کیا، قوم سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کر دیا اور میچ کو ”یادگار“ بنا دیا لیکن 95 رنز کی بدترین شکست اور سیریز کی ہار کے ساتھ جو شاہد آفریدی کیا پوری قوم نہیں بھول پائے گی۔ شاہد آفریدی نے غالباً اس میچ کوفتح کے ساتھ یادگار بنانے کی بات کی تھی لیکن انہیں یہ بھی سمجھنا چاہئے تھا کہ فتح کیلئے کارکردگی کی ضرورت ہوتی ہے جو پوری ٹیم کی جانب سے سرے سے نظر ہی نہ آئی اور خود شاہد خان آفریدی بھی باﺅلنگ کیساتھ ساتھ بیٹنگ میں بھی بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکے اور اہم ترین میچ میں صرف 8 رنز ہی بنا سکے۔

کیوی بلے بازوں کے ہاتھوں پہلے قومی باﺅلرز کی دھنائی ہوئی تو پھر بلے باز بھی اپنی ”بھرپور پرفارمنس“ کا مظاہرہ کئے بغیر نہ رہ سکے کیونکہ وہ واقعی شاہد آفریدی کا خواب پورا کرنا چاہتے تھے اور ان سمیت پوری قوم کیلئے یہ میچ یادگار بنانا چاہتے تھے ۔ تو کیا! انہوں نے اپنے وعدہ پورا کر دیا اور یہ میچ پوری قوم کیلئے ”یادگار“ بنا دیا، آپ خود ہی بتائیں کہ کیا آپ اس میچ کو بھول پائیں گے؟

مزید :

کھیل -