کالعدم تحریک طالبان کے ایک دھڑے نے مزید سکولوں پر حملوں کی دھمکی دیدی

کالعدم تحریک طالبان کے ایک دھڑے نے مزید سکولوں پر حملوں کی دھمکی دیدی
کالعدم تحریک طالبان کے ایک دھڑے نے مزید سکولوں پر حملوں کی دھمکی دیدی

  

اسلام آباد، ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم تحریک طالبان سے الگ ہونیوالے گروپ نے ملک بھر میں مزید سکول ویونیورسٹیوں پر حملوں کی دھمکی دیدی ۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق باچاخان یونیورسٹی پر حملے میں شہید ہونیوالوں کی تدفین اور ایک روزہ سوگ منایاگیا ۔اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنیوالے طالبان کے ایک دھڑے کے رہنماءخلیفہ عمر منصور نے جمعہ کو سوشل میڈیا پر ریلیز ہونیوالی ایک ویڈیو میں کہاکہ چارسدہ حملہ صرف شروعات ہے اور وہ وعدہ کرتے ہیں کہ اُن کے پیروکارجمہوری نظام کی برائی کو جڑ سے ہی ختم کریں گے ۔

اُن کاکہناتھاکہ پاکستان کے تعلیمی ادارے فوج اور حکومت کو ورک فورس مہیا کرتے ہیں، یہ وہ جگہیں ہیں جہاں سے ان اداروں کو لوگ ملتے ہیں۔

یادرہے کہ چار سدہ کی باچاخان یونیورسٹی پر حملے کے نتیجے میں اسسٹنٹ پروفیسر اور طلباءسمیت 21افرادشہید ہوچکے ہیں جبکہ تحریک طالبان کے مرکزی ترجمان محمد خراسانی نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے لاتعلقی کااعلان کیاتھا۔

مزید :

ڈیرہ اسماعیل خان -