این اے 122 مبینہ دھاندلی کی درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ، 26 جنوری کو سنایا جائے گا

این اے 122 مبینہ دھاندلی کی درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ ...
این اے 122 مبینہ دھاندلی کی درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ، 26 جنوری کو سنایا جائے گا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن ٹریبونل نے لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں مبینہ دھاندلی درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو 26 جنوری کو سنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل لاہور میں این اے 122مبینہ دھاندلی کی درخواست پر سماعت ہوئی اور وکلاءنے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق دلائل مکمل کئے۔ ذرائع کے مطابق وکلاءکے دلائل مکمل ہونے پر ٹریبونل جج نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ کو 26 جنوری کو سنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءعبدالعلیم خان نے درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ این اے 122 میں ضمنی انتخابات میں پری پول ریگنگ کی گئی اور حلقے کے ووٹرز کے ووٹ منتقل ہوئے جبکہ سرکاری مشینری کا بھی بھرپور استعمال کیا گیا لہٰذا عدالت ان انتخابات کو کالعدم قرار دے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -