کراچی میں پاکستان کی بلند ترین عمارت بحریہ ٹاﺅن آئیکون کا افتتاح ہو گیا

کراچی میں پاکستان کی بلند ترین عمارت بحریہ ٹاﺅن آئیکون کا افتتاح ہو گیا
کراچی میں پاکستان کی بلند ترین عمارت بحریہ ٹاﺅن آئیکون کا افتتاح ہو گیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں پاکستان کی سب سے بلند عمارت بحریہ ٹاﺅن آئیکون کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاﺅن آئیکون میں رہائشی اپارٹمنٹس، کارپوریٹ دفاتر اور شاپنگ مال ہیں جس کی 62 میں سے 41 منزلیں تعمیر ہو چکی ہیں ۔ بحریہ ٹاﺅن کے بانی ملک ریاض کا کہنا ہے کہ اللہ کرے پاکستان کا شمار ترقی یافتہ ممالک میں ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورتحال کیلئے ہم بجلی کا بیک اپ رکھتے ہیں، گزشتہ روز پاکستان میں جب بجلی معطل تھی تو بحریہ ٹاﺅن روشن تھا۔

مزید :

رئیل سٹیٹ -اہم خبریں -