وزیراعلی سندھ نے ویلج الیکٹریفیکیشن منصوبے کیلئے 3 ارب روپے کی منظوری دیدی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے ویلج الیکٹریفیکیشن منصوبے کیلئے 3 ارب روپے کی منظوری دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منصوبے کے تحت سندھ انرجی ڈیپارٹمنٹ 2000 چھوٹے بڑے گاﺅں کو بجلی پہنچائے گا اور ہر سال اس منصوبے پر ایک روپے خرچ کئے جائیں گے جبکہ یہ منصوبہ تین سال میں مکمل ہو گا۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری انرجی آغا واصف کو منصوبوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ منصوبے کے تحت سندھ کے گوٹھوں کو بھی بجلی فراہم کی جائے گی جس کیلئے 60 کروڑ روپے علیحدہ سے فراہم کئے گئے ہیں۔