پنجاب کے قبائلی علاقوں میں فیصلہ کن آپریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے: رانا ثناءاللہ

پنجاب کے قبائلی علاقوں میں فیصلہ کن آپریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے: رانا ...
پنجاب کے قبائلی علاقوں میں فیصلہ کن آپریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے: رانا ثناءاللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پنجاب کے قبائلی علاقوں میں فیصلہ کن آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ آپریشن راجن پوری اور ڈی جی خان کے قبائلی علاقوں میں شدت پسندوں اور چھوٹو گینگ کے خلاف کیا جائے گا جس میں سی ٹی ڈی اور ایلیٹ فورس حصہ لے گی جبکہ رینجرز اور فوج آن کال ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شرپسند بلوچستان کے پہاڑوں میں چھپ جاتے ہیں۔ آپریشن کے وقت بلوچستان اور سندھ پولیس کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ سیکیورٹی ماہرین کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن سے قبل عوامی سطح پر اس کا اعلان کر دینا عجیب سی بات ہے کیونکہ ایسا کرنے سے دہشت گرد باخبر ہو جاتے ہیں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہو جاتے ہیں جس سے آپریشن کی افادیت بالکل صفر ہو کر رہ جاتی ہے۔