ہار جیت کھیل کا حصہ، اتنے بڑے مارجن سے شکست قابل فکر ہے: محمد یوسف

ہار جیت کھیل کا حصہ، اتنے بڑے مارجن سے شکست قابل فکر ہے: محمد یوسف
ہار جیت کھیل کا حصہ، اتنے بڑے مارجن سے شکست قابل فکر ہے: محمد یوسف

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سابق مایہ ناز بلے باز محمد یوسف نے کہا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن اتنے زیادہ رنز سے شکست قابل فکر ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے ہاتھوں تیسرے ٹی 20 میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ ہدف حاصل کرنے کا طریقہ کار ہوتا ہے، چھکے چوکے لگانے سے میچ نہیں جیتا جاتا بلکہ اچھا کھیل پیش کر کے میچ میں فتح حاصل کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اور اگر مقابلہ کر کے میچ میں شکست ہو جائے تو اس کا دکھ بھی بہت کم ہوتا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20 فارمیٹ کی بہترین ٹیم ہے جو ورلڈکپ جیت چکی ہے اور دو بار فائنل بھی کھیل چکی ہے لیکن اس فارمیٹ میں مزید نہ سیکھنے کے باعث آج یہ حال ہو چکا ہے۔

مزید :

کھیل -