نظام شمسی میں نوویں سیارے کے ٹھوس شواہد مل گئے ، سیارہ 10سے 20ہزار سال میں سورج کے گرد چکر کاٹتا ہے

نظام شمسی میں نوویں سیارے کے ٹھوس شواہد مل گئے ، سیارہ 10سے 20ہزار سال میں سورج ...
نظام شمسی میں نوویں سیارے کے ٹھوس شواہد مل گئے ، سیارہ 10سے 20ہزار سال میں سورج کے گرد چکر کاٹتا ہے

  

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ماہرین فلکیات نے نظام شمسی میں نوویں سیارے کی ممکنہ موجودگی کا پتا لگا لیاہے۔ نیا سیارہ زمین سے حجم میں دس گنا بڑا ہے جسے ” پلینٹ 9“ کا نام دیا گیا ہے۔ چین کی سرکاری خبر ایجنسی شنہوا کے مطابق کیلیفورنیا انسٹی ٹیوف آف ٹیکنالوجی کے ماہرین کے مطابق نظام شمسی میں نواں سیارے کی موجود گی کے ٹھوس شواہد موجود ہیں جو نیپچون سے دور مدار سردی اور گہرے اندھیرے میں گردش کر رہا ہے۔

امریکی ماہرین کی ٹیم کو غیر واضح طور پر اس نئے سیارے کی پوزیشن معلوم ہے۔ کیلیفورنیا انسٹی ٹیوف آف ٹیکنالوجی کے پروفیسر مائیک براﺅن نے اس نئے سیارے کو نوویں سیارے کا نام دیا ہے ۔ یہ سیارہ سورج سے 90.20بلین کلو میٹر دور واقع ہے ۔ایک اندازے کے مطابق یہ سیارہ سورج کے مدار میں ایک چکر کاٹنے کے لئے 10ہزار سے 20ہزار سال کا عرصہ لیتا ہے ۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -