لاہور ہائیکورٹ کا سوائن فلو سے ہلاکتوں کا ریکارڈ طلب

لاہور ہائیکورٹ کا سوائن فلو سے ہلاکتوں کا ریکارڈ طلب
لاہور ہائیکورٹ کا سوائن فلو سے ہلاکتوں کا ریکارڈ طلب

  

لاہور (یوا ین پی)لاہورہائی کورٹ نے سوائن فلو سے ہونے والی ہلاکتوں اور مرض کی روک تھام کیلیے اقدامات کا ریکارڈ طلب کرلیا ،جسٹس خالد محمود نے ریمارکس دئیے کہ عوام کی صحت کیلیے مناسب اقدامات نہیں کیے جارہے ۔درخواست گزار اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا تھا کہ پنجاب میں حکومت کی غفلت سے سوائن فلو پھیلا اور اموات ہورہی ہیں ،لیکن کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے۔گزشتہ روز جسٹس خالد محمود خان نے سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ عوام کی صحت کیلیے مناسب اقدامات نہیں کیے جارہے ،بتایا جائے سوائن فلو سے کتنی اموات ہوئیں اور سوائن فلو کی روک تھام کیلیے کیا کیا گیا ،عدالت نے مزید سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی ۔

مزید :

لاہور -