مسافرطیارے میں بم کی اطلاع پر ہنگامی لینڈنگ ، تلاشی

مسافرطیارے میں بم کی اطلاع پر ہنگامی لینڈنگ ، تلاشی
مسافرطیارے میں بم کی اطلاع پر ہنگامی لینڈنگ ، تلاشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سٹاک ہوم سے لندن آنیوالی پرواز میں بم کی اطلاع پر سکینڈینیوئن ایئرلائن کے طیارے کوگوتھن برگ کے قریب لینڈویٹر ایئرپورٹ پر اتارلیاگیاجہاں طیارے کی تلاشی لی جارہی ہے جبکہ 70مسافروں کو بحفاظت نکال لیاگیا، پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ایئرکنٹرول آفیسر نے بتایاکہ مقامی وقت کے مطابق طیارے نے 9:57منٹ پر لینڈنگ کی اور لینڈویٹر ایئرپورٹ پر مقرر کی گئی جگہ پر کھڑاکردیاگیا،جہاز میں عملے کے پانچ افراد سمیت 77افرادسوار تھے ، لینڈنگ کے آدھے گھنٹے بعد ہی پولیس اور ایمرجنسی سروسز موقع پر پہنچ گئی تھیں ۔
رپورٹ کے مطابق طیارے کو ایئرپورٹ کی عمارت سے دور ہی پارک کیاگیا،یہ پولیس کا معاملہ ہے اور اسی لیے ایئرٹریفک کو روک دیاگیالیکن بعدازاں جانیوالی پروازوں کو اجازت دیدی گئی ۔