صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس، باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے دن سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم

صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس، باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے دن سیکیورٹی کا ...
صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس، باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے دن سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی اپیکس کمیٹی نے باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے دن سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کر دی ہے جو 5 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخواہ سردار مہتاب عباسی کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان، آئی جی پشاور اور پولیس کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے دن سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کی گئی جو 5 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔

اجلاس کے شرکاءکا کہنا تھا کہ کامیاب آپریشن کے باعث دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور معصوم بچوں، نہتے شہریوں پر حملے کر رہے ہیں۔ عوام کے تعاون سے دہشت گردوں کو دندان شکن جواب دیا جائے گا اور ہر قسم کی دہشت گردی کا مکمل صفایا جائے گا۔ اس موقع پر گورنر خیبرپختونخواہ سردار مہتاب عباسی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور دہشت گردوں کیساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کو بھی کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔

مزید :

پشاور -اہم خبریں -