دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کر رہے ہیں :پرویز رشید

دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کر رہے ہیں ...
دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کر رہے ہیں :پرویز رشید

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کر رہے ہیں ۔پولیس ورکشاپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہناتھا کہ دہشتگردوں کیخلاف جنگ نظریاتی ہے ،باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کرنے والے انسان نہیں درندے ہیں ،دہشتگردوں نے یورنیورسٹی میں جائے نماز پر موجود طالبعلموں کو بھی نہیں بخشا۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بندوق ،قلم ،اور کیمرا اہم کر دار ادا کر رہاہے ۔

مزید :

لاہور -