سڈنی: آسٹریلیااور انڈیا میں پانچواں ایک روزہ میچ کل ہوگا،کینگروزون ڈے کی مسلسل 19ویں فتح کیلئے پر عزم

سڈنی: آسٹریلیااور انڈیا میں پانچواں ایک روزہ میچ کل ہوگا،کینگروزون ڈے کی ...
سڈنی: آسٹریلیااور انڈیا میں پانچواں ایک روزہ میچ کل ہوگا،کینگروزون ڈے کی مسلسل 19ویں فتح کیلئے پر عزم

  

سڈنی(ویب ڈیسک) آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے میچ کل سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کو سیریز میں چار صفر کی برتری حاصل ہے اور وہ کل کا میچ جیت کر اپنا مسلسل 19واں میچ جیتنا چاہتی ہے۔دوسری طرف بھارت اس وقت شدید خفت کا شکار ہے ۔ دو میچوں میں اس نے پہلے کھیل کر 300سے اوپر سکور کیا ۔ ایک میچ میں تین سو کے قریب سکور کیا لیکن آسانی سے ہار گئی۔ چوتھا میچ جیت کے قریب جا کر ہار گئی۔ اب اس کیلئے اس ون ڈے سیریز کا خاتمہ جیت پر کرچا بہت ضروری ہے ۔ ٹیم مینجمنٹ کو سمجھ نہیں آرہی کہ وہ آسٹریلیا کو کیسے قابو کرے ۔ تینوں میچوں میں بلے بازوں نے اپنا کردار ادا کیا لیکن باولرز اس وقت بھارت کیلئے خفت کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

مزید :

کھیل -