’’جاتے جاتے آفریدی کے نام ایک اور اعزاز‘‘پاکستانی ٹیم ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلی بار ساتویں نمبر پر پہنچ گئی

’’جاتے جاتے آفریدی کے نام ایک اور اعزاز‘‘پاکستانی ٹیم ٹی ٹونٹی رینکنگ ...
’’جاتے جاتے آفریدی کے نام ایک اور اعزاز‘‘پاکستانی ٹیم ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلی بار ساتویں نمبر پر پہنچ گئی

  

ولنگٹن(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ سے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میں شرمناک شکست کے بعد پاکستانی ٹیم اور آخری بار نیوزی لینڈ میں کھیلنے والے شاہد آفریدی کے حصے میں ایک ایسی خفت آئی جو اس سے پہلے کبھی نہ آئی تھی۔ اس شرمناک شکست کے بعد ٹیم پہلی بار ٹی ٹونٹی کی رینکنگ میں ساتویں نمبر پر پہنچ گئی۔ نیوزی لینڈ جانے سے پہلے اور پہلے میچ میں جیت کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کے دماغ ساتویں آسمان کو پہنچ گئے تھے۔کبھی عمر اکمل ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے رہے تو کبھی کپتان آفریدی کا رویہ گھمنڈی رہا۔ اس سے پہلے جب سے ٹی ٹونٹی کرکٹ کا آغاز ہوا ہے کبھی پاکستانی ٹیم کی رینکنگ ساتویں نمبر پر نہیں رہی ۔ اب یہ اعزاز بھی آفریدی الیون کے نام لگ گیا ہے۔

مزید :

کھیل -