کسٹم حکام کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی، مسافر کے قبضے سے 105 موبائل فونز برآمد

کسٹم حکام کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی، مسافر کے قبضے سے 105 موبائل فونز ...
کسٹم حکام کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی، مسافر کے قبضے سے 105 موبائل فونز برآمد

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کسٹم حکام نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے قبضے سے 105 موبائل فونز برآمد کر لئے ہیں۔ ترجمان کسٹم کے مطابق محمد علی نامی مسافر دبئی سے کراچی پہنچا تو شک کی بنیاد پراس کی تلاشی لی گئی جس دوران انکشاف ہوا کہ مسافر نے اپنے جسم کے ساتھ موبائل فونز باندھ رکھے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ تلاشی کے دوران ملزم کے جسم سے 105 موبائل فونز برآمد ہوئے جن کی مالیت 15 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

مزید :

کراچی -