خیبر پی کے کی سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کا اجلاس، ایف سی اہلکار تعینات کرنے کا مطالبہ

خیبر پی کے کی سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کا اجلاس، ایف سی اہلکار ...
خیبر پی کے کی سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کا اجلاس، ایف سی اہلکار تعینات کرنے کا مطالبہ

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ باچا خان یونیورسٹی کے بعد خیبر پی کے میں واقع تمام سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کا ہنگامی اجلاس ہوا ۔ دنیا نیوز کے مطابق

 تما م یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے اس اجلاس میں مطالبہ کیا کہ تمام جامعات کی سکیورٹی کیلئے ایف سی کے اہلکار تعینات کئے جائیں۔ اس سلسلے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہر یونیورسٹی میں 20سے 25اہلکار تعینات کئے جائیں ۔ اجلاس میں شریک وائس چانسلرز کا کہنا تھا کہ پولیس اس وقت ناکام ہو چکی ہے اس لئے تمام جامعات کی سکیورٹی کیلئے ایف سی اہلکار تعینات کئے جائیں۔

مزید :

پشاور -