سکیورٹی خدشات، عمران فاروق کیس کی سماعت جیل میں کرنے کا فیصلہ

سکیورٹی خدشات، عمران فاروق کیس کی سماعت جیل میں کرنے کا فیصلہ
سکیورٹی خدشات، عمران فاروق کیس کی سماعت جیل میں کرنے کا فیصلہ

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما عمران فاروق قتل کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ ملزمان کی زندگیوں کو لاحق خطرات کے پیش نظر کیا گیا۔ اس بارے میں معلوم ہوا ہے کہ کمشنر کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملزمان خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی کو کھلی عدالت میں لانا مسئلہ ہوتا ہے اور اس بات کا خدشہ ہے کہ کوئی بھی ان کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق سماعت جیل میں کرانے کا فیصلہ ملزم خالد شمیم کی میڈیا سے گفتگو کے بعد کیا گیا۔ انتظامیہ میڈیا سے بچنے کیلئے اس کیس کی سماعت اب جیل میں کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -