دبئی کی سڑکوں پر ایسی چیز گھومتی پائی گئی کہ شہریوں کے اوساں خطا ہو گئے،پولیس کو بلا لیا گیا اور پھر۔۔۔‎‎

دبئی کی سڑکوں پر ایسی چیز گھومتی پائی گئی کہ شہریوں کے اوساں خطا ہو گئے،پولیس ...
دبئی کی سڑکوں پر ایسی چیز گھومتی پائی گئی کہ شہریوں کے اوساں خطا ہو گئے،پولیس کو بلا لیا گیا اور پھر۔۔۔‎‎

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی کے علاقے البشر ا میں شیرکو کھلا گھومتے ہوئے دیکھ کرشہریوں کے اوسان خطا ہو گئے تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر شیر کو قابو کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق دبئی اسسٹنٹ کمانڈر ان چیف میجر جنرل خلیل ابراہیم منصوری نے کہاہے کہ پولیس آپریشن روم میں متعدد کالزموصول ہوئیں جس میں لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں شیر کو کھلے عام گھومتا ہوا دیکھا گیاہے اور لوگوں میں کافی خوف وہراس پھیل گیاہے ۔
جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر ویٹنری ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو ساتھ لے کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا اور کچھ ہی دیر میں شیر کو گھیرے میں لے لیا گیا ۔میجر جنرل خلیل ابراہیم کا کہناہے یہ شیر اپنے مالک کے گھر سے فرار ہو گیا تھا تاہم شیر نے کسی بھی شہری کو نقصان نہیں پہنچایا اور باحفاظت شیر کو پکڑ لیا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ شیر کے مالک کے خلاف ایسی لاپرواہی برتنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی اور شیر کو چڑیا گھر میں منتقل کر دیاگیاہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -