بھارت میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت ،شارخ خان اور عامر خان کے بعد فلم ساز کرن جوہر بھی میدان میں آ گئے

بھارت میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت ،شارخ خان اور عامر خان کے بعد فلم ساز کرن ...
بھارت میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت ،شارخ خان اور عامر خان کے بعد فلم ساز کرن جوہر بھی میدان میں آ گئے

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اداکار شارخ خان اور عامر خان کے بعد معروف بھارتی فلم ساز کرن جوہر بھی میدان میں آ گئے ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم ساز کرن جوہر نے بھارت میں آزادی رائے کو سب سے بڑا مذا ق قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلم ڈائریکٹر ہونے کے باوجود کچھ کہنے سے ڈرتا ہوں کہ کہیں مجھ پر کوئی مقدمہ ہی نہ بنا دیا جائے ۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل عامر خان نے کہا تھا کہ ان کی اہلیہ نے انہیں بھارت میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کو مد نظر رکھتے ہوئے مشورہ دیا تھا کہ کچھ عرصہ کیلئے کسی دوسرے ملک شفٹ ہو جائیں ۔جس پر انتہا پسند ہندوو¿ں نے عامر خان کیخلاف احتجاج شروع کر دیا ،ان کے پوسٹرز جلائے اور ان کے گھر کے باہر احتجاج بھی کیا ۔

مزید :

تفریح -