ٹینس کی دنیا میں نئی تاریخ رقم ،راجر فیڈر گرینڈ سلم میں تین سو میچز جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

ٹینس کی دنیا میں نئی تاریخ رقم ،راجر فیڈر گرینڈ سلم میں تین سو میچز جیتنے ...
ٹینس کی دنیا میں نئی تاریخ رقم ،راجر فیڈر گرینڈ سلم میں تین سو میچز جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے ٹینس کی دنیا میں ایک اور تاریخ رقم کردی۔ گرینڈ سلیم میں تین سو میچز جیتنے والے پہلے پلئیر بن گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلین اوپن کے تیسرے راونڈ میں راجر فیڈرر نے گریگور دمیترو کو چھ چار، تین چھ، چھ ایک اور چھ چار سے شکست دے کر ٹینس کی دنیا میں ایک اور تاریخ رقم کردی، راجر فیڈرر گرینڈ سلم ایونٹس میں تین سو میچز جیتنے والے پہلے پلئیر بن گئے۔ یہ اعزاز انھوں نے آسٹریلین اوپن میں گریگور دمیترو کو شکست دے کر حاصل کیا۔یاد رہے کہ سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر سب سے زیادہ سترہ گرینڈ سلیم ٹائٹلز بھی جیت چکے ہیں، جبکہ امریکا کے جمی کانرز گرینڈ سلیم میں دو سو تینتیس فتوحات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

مزید :

کھیل -