سانحہ چارسدہ،دہشت گرد قوم کو پسماندگی کی جانب دھکیلانا چاہتے ہیں،قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے:پیرزادہ ثاقب خورشید عالم

سانحہ چارسدہ،دہشت گرد قوم کو پسماندگی کی جانب دھکیلانا چاہتے ہیں،قوم پاک ...
سانحہ چارسدہ،دہشت گرد قوم کو پسماندگی کی جانب دھکیلانا چاہتے ہیں،قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے:پیرزادہ ثاقب خورشید عالم

  

چارسدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی راہنما اور پیر صاحب آف راجڑ شریف پیرزادہ ثاقب خورشید عالم نے کہا ہے کہ چار سدہ یونیورسٹی میں دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت ہے ،دہشت گرد قوم کو پسماندگی کی جانب دھکیلانا چاہتے ہیں کامیاب نہیں ہوںگے ، تعلیمی اداروں اور بچوں پر حملے بزدل لوگ کرتے ہیں،دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، پاکستانی قوم دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، جنرل راحیل شریف کی میعاد بڑھنا ملک و قوم کے مفاد میں ہے۔

سانحہ چارسدہ کے زخمیوں کی عیادت کے بعد  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ پیرثاقب خورشید عالم کا کہنا تھا کہ سانحہ چارسدہ نے ثابت کیا ہے کہ افغانستان میں بزدل بھارت دہشت گردوں کے سرپرست کا رول پلے کر رہا ہے ،حکومت کو بھارتی حکومت کے ساتھ کسی لچک کے بغیر دوٹوک بات کرنی ہو گی ،ہم کب تک اپنے ملک کے نونہالوں اور مستقبل کے معماروں کو بھارتی و افغانی دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جرات اور دہشت گردی ختم کرنے کے عزم کی پوری قوم حمائت کرتی ہے ،آئندہ ملکی سیاست میں مسلم لیگ فنگشنل پیر صاحب پگاڑا کی قیادت میں اہم کردار ادا کرے گی ۔

مزید :

چارسدہ -