وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے سانحہ چارسدہ میں شہید پروفیسر حامد حسین کے لواحقین کو ایک کروڑ 54لاکھ روپے کا چیک دے دیا

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے سانحہ چارسدہ میں شہید پروفیسر حامد حسین کے لواحقین ...
وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے سانحہ چارسدہ میں شہید پروفیسر حامد حسین کے لواحقین کو ایک کروڑ 54لاکھ روپے کا چیک دے دیا

  

صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے سانحہ چارسدہ میں شہیدہونے والے پروفیسر حامد حسین کے گھر والوں کو ایک کروڑ 54لاکھ روپے کا چیک دے دیا ۔تفصیل کے مطابق پرویز خٹک صوابی میں شہید پروفیسر حامد حسین کے گھر گئے جہاں انہوں نے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔اس موقع پر ویز خٹک نے شہید پروفیسر کے لواحقین کو ایک کروڑ 54لاکھ روپے کا چیک دیا ۔اس سے قبل پروفیسر کے لواحقین نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے سامنے احتجاج بھی کیا تھا ۔

مزید :

صوابی -