تعلیمی اداروں کے ناقص سیکیورٹی انتظامات لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

تعلیمی اداروں کے ناقص سیکیورٹی انتظامات لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
تعلیمی اداروں کے ناقص سیکیورٹی انتظامات لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)سانحہ چارسدہ کے پیش نظر شہربھرمیں پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں میں ناقص سکیورٹی انتظامات کو لاہو رہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔اس سلسلے میں اعظم چوہان ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ ڈنڈے لے کر سکولوں کی سکیورٹی کے لئے ڈیوٹی کرنے والے چوکیدار دہشت گردوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے ۔ملک بھر میں دہشت گرد تعلیمی اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں، پہلے آرمی پبلک سکول پشاور میں بچوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ اب باچا خان یونیورسٹی کو نشانہ بنایا گیا ہے، دہشت گردی کی لہر کے باوجود لاہور میں پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں میں سکیورٹی کے انتظامات انتہائی ناقص ہیں، پولیس نے صرف ان سکولوں کو فول پروف سکیورٹی دی ہوئی ہے جہاں امیروں اور حکمرانوں کے بچے پڑھتے ہیں جبکہ غریبوں کے بچوں کے سکولوں کیلئے کوئی سکیورٹی انتظامات نہیں کئے گئے ہیں، پسماندہ علاقوں کے سکولوں میں ایک ایک چوکیدار ہے جو ڈنڈے تھامے سکیورٹی ڈیوٹی دے رہیں، اگر کوئی افسوس ناک واقعہ ہو گیا تو یہ چوکیدارڈنڈوں کے ساتھ دہشت گردوں کا کیسے مقابلہ کریں گے ، درخواست میں آئی جی پولیس، سیکرٹری سکولز اور ڈی سی او لاہور کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ شہر بھر کے تمام پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں میں بلاامتیاز فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے جبکہ ہر سکولوں میں سکیورٹی کیمرے نصب کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔

مزید :

لاہور -