ہائی کورٹ :توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب اورمتعلقہ پولیس افسروں کو نوٹس جاری

ہائی کورٹ :توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب اورمتعلقہ پولیس افسروں کو ...
ہائی کورٹ :توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب اورمتعلقہ پولیس افسروں کو نوٹس جاری

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہورہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب مشتاق احمدسکھیرااوردیگرمتعلقہ پولیس افسروں سے توہین عدالت کی درخواست پر25فروری تک جواب طلب کرلیا۔ مسٹر جسٹس سید شہباز علی رضوی نے محمد یاسین نامی شہری کی درخواست پر یہ وضاحت بھی طلب کی ہے کہ جسٹس آف پیس کافیصلہ ہائیکورٹ کی جانب سے معطل ہونے کے باوجودمقدمہ درج کیوں ہوا۔درخواست گزارکے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ جسٹس آف پیس جڑانوالہ نے محمد شفیق الرحمن کی درخواست پر ایک لاکھ روپے کی رقم میں اخیانت کرنے کے مقدمہ کے اندراج کاحکم دیا۔جسٹس آف پیس کے فیصلے کے خلاف درخواست گزار نے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کیا اورعدالت نے 8 اکتوبر 2015ءکو جسٹس آف پیس کے فیصلے کو معطل کردیا ، ہائیکورٹ کے فیصلے کی نقول تمام متعلقہ پولیس حکام کو فراہم کی گئیں ،اس کے باوجود تھانہ روڈالا روڈ جڑانوالہ نے 16نومبر 2015ءکو امانت میں خیانت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا سمیت متعلقہ افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کی استدعا کی ،جس پر عدالت نے مدعا علیہ پولیس افسروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25فروری تک جواب طلب کرلیا ہے ۔

مزید :

لاہور -