سوائن فلو سے بچنے کے لئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں ،ہائی کورٹ نے سیکرٹری صحت سے جواب طلب کرلیا

سوائن فلو سے بچنے کے لئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں ،ہائی کورٹ نے سیکرٹری صحت سے ...
سوائن فلو سے بچنے کے لئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں ،ہائی کورٹ نے سیکرٹری صحت سے جواب طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے سوائن فلوسے بچائو کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں پنجاب حکومت اور سیکرٹری صحت سے 27جنوری کو جواب طلب کر لیا ہے۔جسٹس محمدخالدمحمودخان نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر متفرق درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیاکہ محکمہ صحت پنجاب وبائی امراض کی روک تھام کے لئے موثراقدامات کرنے میں ناکام ہوچکا ہے۔ خسرہ اورخناق کے ا مراض سے ہونے والی ہلاکتوں کے ذمہ داروں کاتعین کرکے ان کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔درخواست میں کہاگیاہے کہ محکمہ صحت نے سوائن فلوسے بچاو ¿کے لئے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں اٹھائے اورنہ ہی سرکاری ہسپتالوں میں ادویات میسر ہیں۔ درخواست میں استدعاکی گئی کہ حکومت کو سوائن فلو سے بچاو ¿کے لئے موثراقدامات کرنے اوراس مرض سے ہونے والی ہلاکتوں کے ذمہ داروں کاتعین کرکے ان کے خلاف کارروائی کرنے کاحکم دیا جائے ۔عدالت میں سرکاری وکیل کاکہناتھا کہ حکومت سوائن فلو سے بچاﺅ کے لئے موثر اقدامات کر رہی ہے اوراس حوالے سے سرکاری ہسپتالوں میں وافر ادویات بھی فراہم کردی گئی ہیں۔عدالت نے دلائل سننے کے بعدپنجاب حکومت اور سیکرٹری صحت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔

مزید :

لاہور -