پنجاب سروس ٹربیونل میں سیکرٹری سپیشل ہیلتھ کیئر کی تنخواہ قرق کرنے کی کارروائی شروع

پنجاب سروس ٹربیونل میں سیکرٹری سپیشل ہیلتھ کیئر کی تنخواہ قرق کرنے کی ...
پنجاب سروس ٹربیونل میں سیکرٹری سپیشل ہیلتھ کیئر کی تنخواہ قرق کرنے کی کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)پنجاب سروس ٹربیونل کے جج جواد الحسن نے عدالتی حکم نظر انداز کرنے پر سیکرٹری سپیشل ہیلتھ کیئرنجم احمد شاہ کی تنخواہ قرق کرنے کی کارروائی کا آغاز کردیاہے۔ درخواست گزار ڈاکٹر فوزیہ ظہورنے موقف اختیار کیا کہ محکمہ صحت نے نوکری سے غیر حاضر رہنے کا جواز بنا کر اسے شوکاز نوٹس دیئے اورنوکری سے برطرف کردیا۔ دعوےٰ میں بتایا گیا ہے کہ ٹربیونل کے احکامات کے باوجود سیکرٹری سپیشل ہیلتھ کیئر کی جانب سے کوئی جواب داخل نہیں کرایا گیا جو ٹربیونل کے احکامات نظرانداز کرنے کے مترادف ہے لہذا یکطرفہ کارروائی عمل میں لائی جائے جس پر ٹربیونل نے سیکرٹری سپیشل ہیلتھ کیئر پنجاب کی تنخواہ قرق کرنے کی کارروائی کا آغاز کردیاہے۔ ٹربیونل نے سیکرٹری سپیشل ہیلتھ کیئر نجم احمد شاہ کو اظہاروجوہ کے نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید کارروائی 9 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔

مزید :

لاہور -