سیشن کورٹ نے بیوی کے قاتل کو سزائے موت،2لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنا دیا

سیشن کورٹ نے بیوی کے قاتل کو سزائے موت،2لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنا دیا
سیشن کورٹ نے بیوی کے قاتل کو سزائے موت،2لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنا دیا

  

لاہور(نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج شازب سعید نے بیوی کے قتل کے مقدمہ میں ملوث مجرم محمد انور کو سزائے موت اور 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ۔عدالت میں تھانہ ڈیفنس پولیس نے محمد انور کے خلاف بیوی ریحانہ کو کلہاڑی مار کر ہلاک کرنے کے الزام میں چالان پیش کیا عدالت میں کیا تھا ،محمد انورپر الزام تھا کہ اس نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی ریحانہ پر کلہاڑی سے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیااور فرار ہو گیا ریحانہ کو شیدید زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں ہو دم توڑ گیا عدالت میں چالان آنے پراس کیس کی باقاعدگی سے سماعت ہوئی ،عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد انور کو سزائے موت اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔

مزید :

لاہور -