ڈیراہ اسماعلی خان میں کالعدم تحریک طالبان کے 25ارکان نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے

ڈیراہ اسماعلی خان میں کالعدم تحریک طالبان کے 25ارکان نے فوج کے سامنے ہتھیار ...
ڈیراہ اسماعلی خان میں کالعدم تحریک طالبان کے 25ارکان نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے

  

ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان، کلاچی میں کالعدم تحریک طالبان کے 25 ارکان نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ہتھیار ڈالنے والوں میں ضرار گروپ کے کمانڈر عصمت اللہ اور امین ملنگ گروپ کے کمانڈر عبد المنان بھی شامل ہیں۔ آپریشن ضرب عضب شروع ہونے سے قبل وزیرستان سے دہشتگرد یہاں آتے تھے اور دہشتگرد کارروائیاں کرکے واپس اپنی پناہ گاہوں میں جا چھپتے تھے مگر ضرب عضب کے بعد ان کی تمام پناہ گاہیں ختم ہو چکی ہیں یہی وجہ ہے کہ بچے کچھے دہشتگرد اب ہتھیار ڈالنے ہی میں عافیت محسوس کر رہے ہیں۔ پاک فوج اور حکومت کی جانب سے بھی مسلسل یہ کوششیں کی جا رہی ہیں کہ بھٹکے ہوئے جنگجو ہتھیار ڈال دیں اور قومی دھارے میں شامل ہو جائیں۔

مزید :

ڈیرہ اسماعیل خان -