دبئی ائیرپورٹ پر 65 سالہ پاکستانی خاتون ایک ایسی چیز کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار جسے ساتھ رکھنے کی دبئی جانے والے نوجوان بھی ہمت نہیں کرتے

دبئی ائیرپورٹ پر 65 سالہ پاکستانی خاتون ایک ایسی چیز کے ساتھ رنگے ہاتھوں ...
دبئی ائیرپورٹ پر 65 سالہ پاکستانی خاتون ایک ایسی چیز کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار جسے ساتھ رکھنے کی دبئی جانے والے نوجوان بھی ہمت نہیں کرتے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں منشیات لے کر گھسنے کی کوشش کرنے والوں کی گرفتاری کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں لیکن دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایک معمر پاکستانی خاتون کے پکڑے جانے پر منشیات سمگلنگ کی ایسی داستان سامنے آئی ہے کہ ائیرپورٹ حکام سمیت ہر کوئی حیرانی میں مبتلا ہے۔

مزید جانئے: سعودی عرب میں 100 ریال میں لڑکیاں ’کرائے‘ پر حاصل کرنے کی سہولت، لیکن کس لئے؟ جان کر کوئی بھی دنگ رہ جائے
خلیج ٹائمز کے مطابق 65 سالہ پاکستانی خاتون کو 9 نومبر 2015ءکو اس وقت گرفتار کیاگیا جب دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تلاشی کے دوران اس کے بیگ سے 13 ہزار سے زائد منشیات کی گولیاں برآمد ہوئیں۔ ایک خاتون انسپکشن آفیسر نے تحقیقات کے دوران بتایا کہ پاکستانی معمر خاتون صبح ساڑھے 8 بجے پہنچی اور اس کا بیگ خاصا مشکوک نظر آرہا تھا۔یہ خاتون سیاحتی ویزہ پر آئی تھی۔ جب اس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو ایک بیگ میں 8380 گولیاں ملیں جبکہ 4800 گولیاں سیاہ ٹیپ میں لپٹی ہوئی پیکنگ میں تھیں اور انہیں ایک دوسرے بیگ میں رکھاگیا تھا۔ انسپکشن آفیسر کا کہنا تھا کہ جب خاتون کے سامان کی تلاشی جاری تھی تو اس نے منشیات کی گولیوں کو جلدی جلدی دوبارہ اپنے بیگ میں رکھنا شروع کردیا اور شدید خوفزدہ نظر آئی۔
معمر خاتون کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک شخص نے یہ بیگ اس کے حوالہ کئے تھے اور انہیں نائف کے ایک ہوٹل میں کسی کو پہنچانے کی ہدایت کی تھی۔ خاتون نے یہ بھی بتایا کہ اسے اس کام کے بدلے 20 ہزار پاکستانی روپے دئیے جانے تھے۔ کرائم لیب رپورٹ کے مطابق تمام 13180 گولیوں میں ایلپرا زولام نامی کیمیکل مادہ موجود تھا جو کہ میڈیکلی کنٹرول ڈرگ قرار دیا جاتا ہے۔ عدالت کی طرف سے اس مقدمے کا فیصلہ 8 فروری کو متوقع ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -