روس کو سب سے بڑا دھچکا لگ گیا، وہ ہوگیا جو آج تک اس کی تاریخ میں کبھی نہ ہوا تھا

روس کو سب سے بڑا دھچکا لگ گیا، وہ ہوگیا جو آج تک اس کی تاریخ میں کبھی نہ ہوا تھا
روس کو سب سے بڑا دھچکا لگ گیا، وہ ہوگیا جو آج تک اس کی تاریخ میں کبھی نہ ہوا تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث جہاں عرب ممالک کو مشکلات کا سامنا ہے وہیں روس کوبھی تاریخ کا سب سے بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔ روس کی کرنسی ”روبل“ کی قیمت تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ پچھلی مرتبہ 2014ءمیں روسی روبل کی قدر میں قابل زکر کمی واقع ہوئی تھی۔ رواں برس اس کی قدر میں مزید 4فیصد کمی واقع ہوئی اورایک امریکی ڈالر 82روبل کا ہو گیا ہے۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق روس کی معیشت کا زیادہ تر انحصار توانائی پر ہے۔اس کے علاوہ روس کی تیل اور گیس کا برآمد کنندہ بھی ہے اور اس کی آمدنی کا نصف تیل اور گیس کی برآمدات سے حاصل ہوتا ہے۔ اس لیے تیل کی قیمتوں میں کمی سے اسے کی معیشت کو شدید دھچکا پہنچتا ہے۔

مزید جانئے: شطرنج اسلام میں ممنوع ہے: سعودی مفتی اعظم کا فتویٰ
تیل کی قیمتوں میں کمی سے روس کو شدید بجٹ خسارے کا سامنا ہے اور اگر اس وقت خام تیل کی قیمت 82ڈالر فی بیرل کی سطح تک بڑھ جائے تو روسی معیشت کی مشکلات حل ہوں گی۔ ماہر معاشیات نیل شیئرنگ کا کہنا ہے کہ ”تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کی لہر کے روسی معیشت پر بدترین اثرات مرتب ہوئے ہیں۔“ ایک اور ماہر الیگزے مورڈاشوف نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”موجودہ صورتحال روس کے لیے ایک چیلنج ہے اور روبل کی گرتی ہوئی قیمت سے ہمیں اپنی قومی پیداوار کو مزید بہتر بنانے کی تحریک ملے گی تاکہ اپنی کرنسی کو مزید گراوٹ سے بچا سکیں۔