ہاشم آملہ تیز ترین 25ٹیسٹ سینچریاں بنانے والے چھٹے بلے باز بن گئے

ہاشم آملہ تیز ترین 25ٹیسٹ سینچریاں بنانے والے چھٹے بلے باز بن گئے
ہاشم آملہ تیز ترین 25ٹیسٹ سینچریاں بنانے والے چھٹے بلے باز بن گئے

  

سینچورین (نیوز ڈیسک) جنوبی افریقن ٹیم کے سٹار بلے باز ہاشم آملہ نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری جڑ دی، یہ ان کے کیریئر کی 25 ویں سنچری ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے تیز ترین 25 سنچریاں بنانے کا رکی پونٹنگ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا اور تیز ترین یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے چھٹے بلے باز بن گئے۔

ہاشم آملہ نے ویون رچرڈز، محمد یوسف اور چیپل کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا اور انضمام الحق کے ہم پلہ ہو گئے۔زیادہ رنزوں کی فہرست میں فلیمنگ، گنگولی، گیل اور ہامونڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔یاد رہے کہ  ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 25 سنچریاں بنانے کا عالمی اعزاز ڈان بریڈمین کے پاس ہے جنہوں نے 68 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔ ٹنڈولکر 130 اننگز کے ساتھ دوسرے، گواسکر 138 اننگز کے ساتھ تیسرے، میتھیوہیڈن 139 اننگز کے ساتھ چوتھے جبکہ گیری سوبرز 147 اننگز کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والے آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آملہ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری مکمل کی، یہ ان کے کیریئر کی 25 ویں سنچری ہے، آملہ کی اس سٹیڈیم میں دس ٹیسٹ میچز میں پانچویں سنچری ہے۔ اس کے ساتھ ہی آملہ زیادہ سنچریاں بنانے والے جنوبی افریقہ کے تیسرے اور دنیا کے مشترکہ طور پر 19 ویں بلے باز بن گئے ہیں، کیلس نے 45 اور گریم سمتھ نے 27 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔ آملہ نے 92 میچز کی 155 اننگز کھیل کر 7262 رنز بنا رکھے ہیں۔

مزید :

کھیل -