ظلم اور جبر کیخلاف جو علم بلند کیا وہ سرنگوں نہیں ہو گا :سرفراز بگٹی

ظلم اور جبر کیخلاف جو علم بلند کیا وہ سرنگوں نہیں ہو گا :سرفراز بگٹی
ظلم اور جبر کیخلاف جو علم بلند کیا وہ سرنگوں نہیں ہو گا :سرفراز بگٹی

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ قاتلانہ حملے میں وہ اور ان کے تمام ساتھی محفوظ رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ بلوچستان نے کہا کہ ظلم اور جبر کیخلاف جو علم بلند کیاہے وہ سرنگوں نہیں ہو گا ،بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہون گے ۔ان کا کہناتھا کہ پاک سر زمین پر اب امن دشمنوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ سے 450کلومیٹر دور بیکر کے علاقے میں سرفراز بگٹی کے قافلے کو بارودی سرنگ کے ذریعے اڑانے کی کوشش کی گئی تاہم دہشتگرد اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکے ۔

مزید :

کوئٹہ -