آواران :سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی اہلکار شہید،6دہشتگرد ہلاک

آواران :سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی اہلکار شہید،6دہشتگرد ...
آواران :سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی اہلکار شہید،6دہشتگرد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکے میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک ایف سی اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔ ایف سی ذرائع کے مطابق اس واقعہ کے بعد علاقے کو سیل کر دیا گیا اور تلاشی کا عمل تیزکر دیا گیا۔واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز کی بے پناہ کوششوں کے بعد  بلوچستان میں حالات معمول پر آنا شروع ہوئے تھے کہ ایک بار پھر سے امن دشمنوں نے اپنی مذموم کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

مزید :

قومی -