بھارتی صدر پر حملے کی منصوبہ بندی ناکام ،بھارت میں داعش سے تعلق رکھنے والے 14مشتبہ افراد گرفتار

بھارتی صدر پر حملے کی منصوبہ بندی ناکام ،بھارت میں داعش سے تعلق رکھنے والے ...
بھارتی صدر پر حملے کی منصوبہ بندی ناکام ،بھارت میں داعش سے تعلق رکھنے والے 14مشتبہ افراد گرفتار

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی سیکیورٹی فورسز نے داعش سے تعلق کے شبے میں مختلف ریاستوں میں آپریشن کر کے 14 دہشت گردوں کو گرفتارکر لیا ۔بھارتی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردبھارتی صدر مودی اور مہمان فرانسیسی صدر کو بھی ہدف بنانا چاہتے تھے ۔نجی نیوز چینل سماءنیوز کے مطابق بھارت میں داعش متحرک ہونا شروع ہو گئی ہے ،بھارتی سیکیورٹی فورسز نے مختلف ریاستوں میں آپریشن کر کے 24گھنٹوں میں 14مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جن کا تعلق مبینہ طور پر داعش کے ساتھ بتایا جا رہا ہے ۔گرفتار افراد میں طلبا بھی شامل ہیں جن کی عمریں 19سے 23سال کے درمیان ہیں ۔ بھارتی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق داعش سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد یوم جمہوریہ کی پریڈ سمیت اہم تقریبات میں دہشت گردی کرنا چاہتے تھے ۔

مزید :

بین الاقوامی -