دہشتگردی کیخلاف آپریشن ضرب عضب پوری قوت سے جاری،حکومت پر عزم ہے :عرفان صدیقی

دہشتگردی کیخلاف آپریشن ضرب عضب پوری قوت سے جاری،حکومت پر عزم ہے :عرفان صدیقی
دہشتگردی کیخلاف آپریشن ضرب عضب پوری قوت سے جاری،حکومت پر عزم ہے :عرفان صدیقی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف آپریشن ضرب عضب پوری قوت سے جاری ہے تین سال میں دہشتگردی اور انتہا پسندی میں کمی ہوئی ہے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ جاری ہے اور کامیابیاں بھی مل رہی ہیں ، تین سال کے دوران دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور صورتحال تبدیل ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت دہشتگردی کے خاتمے کےلئے پرعزم ہے ۔پچھلے چند سالوں کے حالات اور آج کے حالات میں نمایاں فرق ہے، دہشتگردی کے خاتمے کےلئے ہر سیکٹر پر کام ہورہا ہے اور جنگ کے ساتھ ساتھ ایسے لٹریچر کا خاتمہ بھی کیا جارہا ہے جو دہشتگردی کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائیاں ہورہی ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -