چین: افیون کے پھول استعمال کرنے والے 35ریستوران سیل کر دیئے گئے

چین: افیون کے پھول استعمال کرنے والے 35ریستوران سیل کر دیئے گئے
چین: افیون کے پھول استعمال کرنے والے 35ریستوران سیل کر دیئے گئے

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی حکام نے ملک بھر میں 35 ریستوران پکڑے ہیں جو کھانوں میں غیر قانونی طور پر افیون کے پھول استعمال کر رہے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے خوراک اور منشیات کے ادارے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 35 ریستورانوں کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ باقی کے خلاف ابھی تحقیقات جاری ہیں۔ مقامی حکام یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ افیون کے پھول کہاں سے فراہم کیے جا رہے تھے۔ 2012 میں ننجیان میں اس پابندی کی خلاف ورزی پر سات ریستوران بند کر دیے گئے تھے جبکہ گوئزہو صوبے میں 2004 میں 215 ریستوران بند کیے گئے تھے۔ تازہ کارروائی میں جو ریستوران پکڑے گئے ہیں ان میں دارالحکومت بیجنگ کا مشور ریستوران ہودا بھی شامل ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -