نواز شریف کو عوام کی ہائے لگی پاناما میں نام آگیا،پیپلزپارٹی کے وزیر اعظم کو سکون سے کام نہیں کرنے دیا:رکن قومی اسمبلی شازیہ مری

22 جنوری 2017 (19:42)

میر پورخاص(ڈیلی پاکستان آن لائن)رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو شاید ملک کے عوام ہائے لگ گئی جو ان کا نام پاناما میں آگیا ہے جبکہ موجودہ وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کے وزیراعظم کو سکون سے اپنی کرسی پر بیٹھ کر کام نہیں کرنے دیا۔

عمران خان نواز شریف فوبیا میں مبتلا، جلد لمبی چھٹی پر جانے والے ہیں:مریم اورنگزیب

تفصیلا ت کے مطابق شازیہ مری کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ملک کاوزیرداخلہ ہی جب کالعدم تنظیموں سے ملتا ہو تو دہشتگردی کس طرح ختم ہوگی ؟ہماری فورسز دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے اپنی جانیں قربان کرتی ہیں اور دوسری طر ف ہمارے حکمران انہیں تنظیموں سے رابطے میں رہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے سب سے پہلے ایسے افراد کیخلاف بلا تفریق کارروائی کرنا ہوں گی جو یہ سوچتے ہیں کہ ان پر کوئی بھی ہاتھ نہیں ڈال سکتا ،ایسی کارروائیوں کی اس وقت ملک کواشد ضرورت ہے اس کے علاوہ ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنا مشکل ہے۔

مزیدخبریں