پاکستان دنیا میں روئی پیدا کرنیوالا چوتھا سپنگ میں ایشیاء کا تیسرا بڑا ملک

پاکستان دنیا میں روئی پیدا کرنیوالا چوتھا سپنگ میں ایشیاء کا تیسرا بڑا ملک

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹیلیکچوئل فورم کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان روئی پیدا کرنے والا دنیا کا چوتھا اور سپنگ کی صنعت کے لحاظ سے ایشیاء کا تیسرا بڑا ملک ہے، تاہم روئی سے تیار کی جانے والی قومی برآمدات کا حصہ عالمی تجارت میں صرف ایک فیصد ہے جو استعداد سے کہیں کم ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کی برآمدات میں اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں اور ا س حوالے سے عالمی مارکیٹ کی ضروریات کے پیش نظر جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کر کے مصنوعات کی تیاری پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کے شعبے کے مسائل کے خاتمے کیلئے حکومت اور پالیسی سازوں کو ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے چاہئیں۔کاٹن انڈسٹری کی ترقی اور فروغ کیلئے ملک بھر میں کپاس کے تحقیقی مراکز کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید :

کامرس -