صوبہ بھر کے کھالا جات کی پختگی کی ڈائریکٹری محکمہ زراعت پنجاب کی ویب سائٹ پر جاری

صوبہ بھر کے کھالا جات کی پختگی کی ڈائریکٹری محکمہ زراعت پنجاب کی ویب سائٹ پر ...

  

لاہور ( این این آئی)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے کھالا جات کی پختگی کی 1976سے 2017تک کی ڈائریکٹری محکمہ زراعت پنجاب کی ویب سائٹ www.agripunjab.gov.pkپر جاری کر دی گئی ۔ یہ اقدام کاشتکاروں اور تمام سٹیک ہولڈرز کو معلومات فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے ۔زراعت میں کھالاجات کی بہت اہمیت ہے ،زمین کو سیراب کرنے کے لئے کھالا جات انتہائی اہم ذریعہ ہیں ،کسان کی پانی کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کھالاجات سے متعلق معلومات ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہیں ،اس ڈائریکٹر ی کو ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا مقصد کسانوں کو معلومات فراہم کرنا ہے ، ویب سائٹwww.agripunjab.gov.pkپر 1976سے2017تک کی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔کھالا جات کی پختگی محکمہ زراعت کے شعبہ اصلاح آبپاشی کے تحت کی جاتی ہے ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ویب سائٹ پر47000سے زائد کھا لا جات کی پختگی کے متعلق معلومات موجود ہیں ۔

اس ڈائریکٹری میں کھالا جات کی لمبائی ،پختگی ، پانی دستیابی اور دیگر معلومات موجود ہے۔

اس ڈائریکٹر ی سے کسان کھالاجا ت کے تکنیکی پہلوؤں کے متعلق معلومات حاصل کرسکتا ہے ۔ کسان تنظیموں نے محکمہ زراعت کے اس اقدام کو سراہا ہے اور اسے وقت کی ضرورت قرار دیا ہے ۔

مزید :

کامرس -