چین : 2020ء تک نئی توانائی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت دو ملین سالانہ ہو جائیگی

چین : 2020ء تک نئی توانائی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت دو ملین سالانہ ہو جائیگی

  

بیجنگ (آئی این پی/زنہوا )چین کے وزیر صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی میاؤ وی کے مطابق چین نے 2017ء کے اواخر تک نئی توانائی والی گاڑیوں (این ای ویز ) کیلئے 214000پبلک چارجنگ سٹیشن نصب کئے ہیں جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہیں ، انہوں نے ایک صنعتی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعداد اکیس فیصد سالانہ زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ چونکہ ملک میں نئے تعمیر شدہ چارجنگ پائلز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ،اس قسم کی سہولتوں کی سپلائی اب بھی مانگ سے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ زیادہ چارجنگ سہولتوں کی تعمیر کیلئے کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے زیادہ مستعد کاروباری ماڈل کو ترقی دینے کی ضرورت ہے،چین ملک کی فروغ پذیر این ای وی صنعت کی مدد کیلئے بنیادی ڈھانچے کے نیٹ ورک کو بہتر بنا رہا ہے ،2020ء تک وہ قریباً 500000پبلک این ای وی چارجنگ پائلز تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔چین کی آٹو موبائل مینوفیکچررز کی ایسوسی ایشن کے مطابق چین این ای ویز کی ترقی میں عالمی رہنما ہے۔

گذشتہ سال چینی منڈی میں مجموعی طورپر 777000این ای ویز فروخت کی گئیں جو کہ کسی دوسرے ملک کے مقابلے میں زیادہ ہیں،حکومت کو توقع ہے کہ 2020ء تک این ای وی کی پیداوار اور فروخت دو ملین سالانہ ہو جائے گی ۔

مزید :

کامرس -