ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخ میں اضافہ

ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخ میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوالالمپور(آن لائن) ماہرین نے کہا ہے کہ ملائیشین مارکیٹ میں آئندہ ہفتوں کے دوران پام آئل کے نرخ بڑھ کر 2500۔2700 رنگٹ (635۔686 ڈالر) فی ٹن رہنے کی توقع ہے جس کی وجہ مارچ سے اس کی پیداوار میں کمی کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق برسا ڈیرویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے سودے 1.3 فیصد کمی کے ساتھ 2445 رنگٹ فی ٹن طے پائے،اس وقت پام آئل کے ملکی ذخائر بلند ترین سطح پر ہیں۔
تاہم مارچ میں پیداوار میں کمی کے امکانات ہیں جس سے پروڈکٹ کے نرخوں میں یقینی طور پر اضافہ ہوگا۔

مزید :

کامرس -