کاشتکار 15 فروری تک مرچ کی نرسری منتقل کر لیں، محکمہ زراعت

کاشتکار 15 فروری تک مرچ کی نرسری منتقل کر لیں، محکمہ زراعت

  

لاہور( این این آئی) محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ کاشتکار پنجاب کے وسطی علاقوں میں کہر اور دھند کا اثر ختم ہونے پر 15 فروری تک کھیتوں میں مرچ کی نرسری کی منتقلی کاعمل مکمل کریں۔ سرخ مرچ کی کاشت کیلئے بہاولپور، رحیم یار خاں، بہاولنگر، اوکاڑہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ اور سبز مرچ کیلئے چنیوٹ، گوجرانوالہ، قصور اور شیخوپورہ کے اضلاع زیادہ موزوں ہیں۔ کاشتکار پنیری منتقلی سے ایک ماہ قبل زمینوں میں10 تا 12 ٹن گوبر کی گلی سڑی کھادمیں 20کلوگرام یوریاملاکر فی ایکڑ استعمال کریں۔ کھیت کی آبپاشی کریں اور وترآنے پر دو تین ہل بمعہ سہاگہ چلاکر زمین کو کھلا چھوڑدیں تاکہ کاشت سے پہلے تمام قسم کی جڑی بوٹیاں اگ آئیں۔ کاشتکارمرچ کی نرسری کی منتقلی سے پہلے زمین وتر آنے پر 2 سے3 ہل بمعہ سہاگہ چلاکر زمین کو اچھی طرح نرم اور بھر بھرا کرلیں۔

مزید :

کامرس -