برازیل :کافی کی ریکارڈ پیداوار 60 کلوگرام کے 58.5 ملین بیگ رہنے کا امکان

برازیل :کافی کی ریکارڈ پیداوار 60 کلوگرام کے 58.5 ملین بیگ رہنے کا امکان

  

ساؤ پالو(آن لائن) برازیل کی حکومت نے کہا ہے کہ رواں سیزن کے دوران اس کی کافی کی پیداوار 60 کلوگرام کے 58.5 ملین بیگ رہنے کی توقع ہے جو ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ پیداوار ہوگی جس کی وجہ بہتر موسمی حالات ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری حکام کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں سیزن کے دوران کافی کی ملکی پیداوار 60 کلو گرام کے 54.44۔58.1 ملین بیگ رہنے کا امکان ہے جو 2016 ء میں قائم ہونے والے ملکی ریکارڈ (51.37 ملین بیگ) سے کہیں زیادہ ہوگی۔واضح رہے کہ برازیل کافی کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ملک ہے تاہم 2017 ء4 کے دوران خراب موسم کے باعث پیداوار کم اور معیار متاثر ہوا۔

مزید :

کامرس -