ایل این جی آمد کے باعث ایل پی جی کی فروخت میں ریکارڈ کمی

ایل این جی آمد کے باعث ایل پی جی کی فروخت میں ریکارڈ کمی

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) ایل این جی آمد کے بعد ملک میں پہلی بار موسم سرما کے دوران ایل پی جی فروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کو چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عبدالہادی خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ موسم کے مقابلے رواں موسم سرما ایل پی جی فروخت 25 فیصد کی واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور ایسا موسم سرما میں پہلی مرتبہ ہوا ہے، ہمارے اندازے کے مطابق ایل این جی کی آمد اور گھریلو صارفین کو سپلائی ہونے پر فروخت کم ہوئی۔دوسری جانب ایسو سی ایشن رہنما علی حیدر نے کہا کہ ملک میں ایل پی جی امپورٹ میں بھی کمی ہوئی ہے اور پچھلے سال موسم سرما کے مقابلے تقریبا نصف جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوئے ہیں۔

مزید :

کامرس -