پنجاب میں کم دام گنا خریدنے والی شوگر ملوں کے خلاف کارروائی شروع

پنجاب میں کم دام گنا خریدنے والی شوگر ملوں کے خلاف کارروائی شروع

  

اوکاڑہ (آئی این پی )پنجاب میں کسانوں سے کم داموں گنا خریدنے والی شوگر ملوں کے خلاف کریک ڈان شروع ، اوکاڑہ میں کسانوں سے سرکاری قیمت سے کم معاوضے پر زبردستی گنا خریدنے والی شوگر ملوں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے،عبداللہ اور بابافرید شوگر ملز کے جنرل منیجرز کو گرفتار کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کسانوں سے کم داموں گنا خریدنے والی شوگر ملوں کے خلاف کریک ڈان شروع کردیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جن شوگرملوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں ان میں عبداللہ شوگرملز، بابا فرید شوگرملز اور مکہ شوگرملز شامل ہیں۔ ملزمالکان پر الزام ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ قیمت سے کم معاوضے پر کاشتکاروں سے زبردستی گنا خرید رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عبداللہ اور بابافرید شوگر ملز کے جنرل منیجرز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -