محکمہ زراعت پنجاب نے سبزیوں کی بہتر پیداوار کیلئے سفارشات جاری کردیں
لاہور (ا ین این آئی) محکمہ زراعت پنجاب نے موسم گرما کے لئے سبزیوں کی بہتر پیداوار کے لئے سفارشات جاری کردیں جن پر عمل کرکے سبزیوں کے غیر معمولی اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق موسم گرما میں اُگائی جانے والی سبزیوں کریلہ، گھیا کدو، چپن کدو، گھیا توری، بھنڈی توری، بینگن ، ٹماٹر، سبز مرچ، شملہ مرچ، تر اور کھیرا کی کاشت کا وقت فروری تا مارچ ہے۔موسم گرما کی سبزیاں 20سے 35درجہ سینٹی گریڈ کے دوران بہترین نشوونما دیتی ہیں۔ اس سے زیادہ یاکم درجہ حرارت پر پیداوار متاثر ہوتی ہے۔سبزیوں کی کاشت کے لیے اچھی نکاس اورنامیاتی مادے والی زرخیز میرا زمین ہونی چاہیے ۔ سبزیوں کی کاشت سے ایک دو ماہ پہلے گوبر کی گلی سڑی کھاد بکھیر کر زمین میں ملا دیں تاکہ گوبر کی کھاد زمین کا حصہ بن جائے۔بیج ایسی اقسام کا منتخب کیا جائے جو کہ ہمارے موسمی حالات کے مطابق ہو ، کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھتے ہوں اور بیج کی شرح اُگاؤ 80فیصد سے کم نہ ہو۔ٹماٹر اور مرچ کی کاشت بذریعہ پنیری کریں جب پنیری کی عمر 30تا35دن ہو جائے تو اس پنیری کو پٹٹریوں پر سفارش کردہ فاصلہ کے مطابق منتقل کر یں۔کریلہ ، گھیا کدو ،چپن کدو، گھیا توری، تر اورکھیرا کی کاشت پٹٹریوں کی ایک جانب کریں۔
جبکہ بھنڈی توری کی کاشت پٹڑیوں کے دونوں جانب کریں۔