2017: ملک میں تھری اور فورجی صارفین کی تعداد 48.19ملین ہوگئی

2017: ملک میں تھری اور فورجی صارفین کی تعداد 48.19ملین ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا گزشتہ سال 2017ء کے اختتام تک ملک میں3-G اور4-G صارفین کی تعداد بڑھ کر 48.19 ملین ہوئی، صرف دسمبر 2017ء کے دوران موبائل فون کے صارفین کی تعداد میں 1.18 ملین کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوا ر کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ ملک میں موبائل فون کے صارفین کی تعداد دسمبر 2017ء کے اختتام پر 144.52 ملین تک پہنچی جبکہ نومبر 2017ء4 کے اختتام پر یہ تعداد 143.34 ملین ریکارڈ کی گئی،اس طرح نومبر کے مقابلہ میں دسمبر 2017ء4 کے دوران موبائل فونز صارفین کی تعداد میں 1.18 ملین کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ، نومبر کے مقابلہ میں دسمبر 2017ء4 کے دوران3-G کے جیز صارفین کی تعداد میں 0.23 فیصد کا اضافہ ہوا جن کی تعداد 14.069 ملین کے مقابلے میں 14.299 ملین تک بڑھ گئی اسی طرح فور جی صارفین کی تعداد 1.75 ملین سے 1.93 ملین طک پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق زونگ کے تھری جی صارفین کی تعداد دسمبر 2017ء کے اختتام پر 9.044 ملین اور فور جی صارفین کی تعداد 4.96، ٹیلی نار کے تھری جی صارفین 10.63 ملین، فور جی 1.594 ملین جبکہ یو فون کے تھری جی صارفین 5.702 ملین تک پہنچ گئے ہیں۔

مزید :

کامرس -