2018 کی پہلی سہ ماہی میں ہائی ٹیک لیوبریکنٹس لمیٹڈ کی آمدن میں 30ااضافہ ریکارڈ ہوا ہے

2018 کی پہلی سہ ماہی میں ہائی ٹیک لیوبریکنٹس لمیٹڈ کی آمدن میں 30ااضافہ ریکارڈ ...

  

اسلام آباد(آن لائن)ہائی ٹیک لیبریکنٹس لمیٹڈکی آمدنی میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 30فیصداضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال 2017ء کے اسی عرصہ میں کمپنی کے ریونیومیں 7فیصداضافہ ریکارڈ کیاگیا، مالی سال 2016ء میں کمپنی کی آمدنی میں ریکارڈ 53فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیاتھا۔

اس کے ساتھ ساتھ مجموعی منافع کی شرح میں بھی 53فیصداضافہ ہواتھا۔مالی سال 2017میں کمپنی کی آمدنی میں 7فیصد جبکہ فروخت کی شرح میں 5فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔آئیل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو راغب کرنے کیلئے ڈسکاؤنٹس کی فراہمی کے ماحول کے تناظر میں ہائی ٹیک لیبریکنٹس لیمیٹڈ نے بھی اس دوران کئی مصنوعات کی قیمتیں کم کیں۔

مزید :

کامرس -