چین،کوئلے کی پیداوار گزشتہ سال دسمبر میں2 سال کی بلند ترین سطح پر رہی

چین،کوئلے کی پیداوار گزشتہ سال دسمبر میں2 سال کی بلند ترین سطح پر رہی

  

بیجنگ(آن لائن) چین کی حکومت نے کہا ہے کہ دسمبر کے دوران کوئلے کی ملکی پیداوار 314.87 ملین ٹن رہی جو 2 سال کی بلند ترین سطح ہے جس کی وجہ سرد موسم کے باعث طلب میں اضافہ ہے۔چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ دسمبر کے دوران کوئلے کی پیداوار 314.87 ملین ٹن رہی جو دسمبر 2015 ء کے بعد سب سے زیادہ مقدار ہے ،نومبر کے دوران 299.98 ملین ٹن کوئلہ پیدا کیا گیا تھا،سال(2017 ء) کے دوران کل 3.45 ارب ٹن کوئلہ پیدا کیا گیا جو 2016 ء کی نسبت 3.2 فیصد زیادہ ہے۔

مزید :

کامرس -